انقرہ،5؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ترک حکام نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں مختلف چھاپ مار کارروائیوں کے نتیجے میں داعش کے ساتھ مبینہ روابط رکھنے والے 440 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حراست میں لیے جانے والے ان مشتبہ افراد میں متعدد غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کا تعلق کن ممالک سے ہے۔ حکام کے مطابق ان چھاپوں کے دوران ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ انقرہ حکومت شامی خانہ جنگی میں اعتدال پسند باغیوں کو تعاون فراہم کر رہی ہے۔